ایک نیوز :2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس کے ڈائریکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ گرہن کےدوران چاند معمول سے 10 فیصدکم روشن ہوتاہے۔جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑے گا، جس کی وجہ سے چاند کی چمک ماند پڑ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سال کے پہلے گرہن کے دوران زمین کی بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس طرح کے چاند گرہن کے لیے Penumbral Lunar Eclipse کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
جاوید اقبال کے مطابق زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی کورکرے گا۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 مئی یعنی جمعے کو رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 10 بجکر 22 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔ چاند گرہن کا اختتام بروز ہفتہ 6 مئی رات 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا۔
چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔