چوکی لدھیکی تھانہ رائے ونڈ میں پولیس مقابلہ،1ڈاکوزخمی 

May 03, 2023 | 21:01 PM

ایک نیوز:چوکی لدھیکی تھانہ رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا دوسرے کوگرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چوکی لدھیکی کے علاقے میں پٹرولنگ کے دوران پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔زخمی ڈاکو کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔گرفتارڈاکو کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کرلی۔رائیونڈ پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں