ایک نیوز:آئی جی ڈاکٹرعثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ کچہ آپریشن رجوانی کے علاقے میں خطرناک کریمنل قابل سکھانی کی کمیں گاہ تباہ کر دی گئیں ہیں۔
آئی جی ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا تھا کہ قابل سکھانی کچہ کے علاقے میں مجرمانہ کاروائیوں کی وجہ سے خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔پنجاب پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں قابل سکھانی کی کمیں گاہ کو آگ لگ گئی ۔قابل سکھانی کی کمیں گاہ جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔ قابل سکھانی کی کمیں گاہ میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ کچھ روز قبل قابل سکھانی نے راکٹ لانچر کے ساتھ پولیس کی اے پی سی پر حملہ کیا تھا ۔ ڈرون کیمرے سے لی گئی ویڈیو میں قابل سکھانی کی جلتی ہوئی کمیں گاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔