یوگنڈا میں فوجی گارڈ نے وزیر کرنل اینگولا کو گولیاں مارکر قتل کردیا  

May 03, 2023 | 20:46 PM

ایک نیوز :افریقی ملک یوگنڈا میں فوجی محافظ نے سینیئر وزیر کرنل اینگولا کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یوگنڈا میں سابق وزیر دفاع اور موجودہ سینیئر وزیر برائے محنت کرنل چارلس اینگولا کو ان کے فوجی گارڈ نے علی الصبح اس وقت گولی ماردی جب وہ اخبار پڑھ رہے تھے اور ناشتہ کرنے والے تھے۔

 کرنل اینگولا کو قتل کرنے کے بعد فوجی محافظ گھر کے باہر چکر لگاتا رہا اور پڑوسیوں کے دروازے کے سامنے بھی ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس میں وزیر کے ایک ساتھی اور چند محلہ دار بھی زخمی ہوئے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
Advertisement
 
 
 

یہ خبر بھی پڑھیں : یوگنڈا میں وزیر کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک 

بعد ازاں اسی ہتھیار سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فوجی گارڈ کی شناخت سبیتی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اب تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ قتل سے قبل وزیر اور ان کے محافظ کے درمیان کوئی بحث و تکرار ہوئی تھی یا دونوں کے درمیان کوئی تنازع تھا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں