پارٹی ٹکٹوں کی فروخت،عمران خان اورثاقب نثارکیخلاف ریفرنس دائر

May 03, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز :پارٹی ٹکٹوں کی فروخت کی آڈیومنظرعام پرآنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق چیف جسٹس  ثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکردیاگیا۔

عمران خان اورثاقب نثارکیخلاف ریفرنس رہنما ن لیگ ملک محمد احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت کرپشن اور ٹکٹ کے بدلے رشوت لینے کے الزامات میں دائر کیا گیا جس کے ہمراہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کا متن بھی لگایا گیا ہے۔

ریفرنس کے متن کے مطابق عمران خان نے گزشتہ ہفتے خود پارٹی ٹکٹ دئیے، آڈیو لیک میں اعتراف کیاگیا کہ ثاقب نثار اس ڈیل میں ملوث ہیں جب کہ ثاقب نثار، اعجاز چوہدری اور اسد عمر نے سہولت کاری کی۔

لیگی رہنماؤں نے ریفرنس میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کراکر ملزمان کو سزا دے، عمران خان کو پارٹی چئیرمین کے عہدے سے معطل اور پی ٹی آئی کے جاری کردہ ٹکٹ بھی معطل کئے جائیں۔

مزیدخبریں