سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 03, 2023 | 18:53 PM

ایک نیوز: شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابق اداکارہ نور بخاری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر اداکرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، میرے بیٹے علی رضا کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوںنے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی، جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔

 سابق اداکارہ نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی، اس کے بعد 2015 میں انہوں نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی ، اوریہ شادی بھی 2017 میں ختم ہوگئی ۔

یاد رہےکہ 2020 میں اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے،2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

مزیدخبریں