لندن میں اہم ترین ملاقات، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی

May 03, 2023 | 18:45 PM

ایک نیوز : وزیراعظم شہبازشریف کل لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے  اہم ترین ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ پر اہم پیشر فت کا امکان ہے۔

شہبازشریف ،نوازشریف سے ملاقات میں انتخابات کاایک ہی تاریخ پرانعقادبارے اتحادیوں میں پائے جانیوالےاختلافات پربھی مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کیساتھ بطوراتحادی الیکشن میں جانےیا نہ جانے پربھی مشاورت کریں گے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی اجلاس بھی ہو گا،جس میں مریم نواز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف سمیت دیگر پارٹی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم شہبازشریف برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی دوپہر لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ برطانیہ 3 روز کا ہوگا۔

مزیدخبریں