ایک اوراہم اعزاز بابر اور امام کے نام

babar and imam
کیپشن: babar and imam
سورس: google

ایک نیوز : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق اور بابر اعظم نے 121 گیندوں پر 108 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کی 9 ویں سنچری شراکت داری بنائی۔

دونوں کھلاڑی ماضی کے لیجنڈز بلے باز یونس خان اور محمد یوسف کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔

پاکستان کی سنچری شراکت داری کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو بابر اعظم ، امام الحق، محمد یوسف اور یونس خان نے 9.9 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی۔

دیگر کھلاڑیوں میں انضمام الحق نے محمد یوسف کے ساتھ مل کر 8 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی، فخر زمان نے امام الحق کے ساتھ مل کر 7 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

بابر اعظم ، فخر زمان نے 6، انضمام الحق اور سلیم ملک کے درمیان 6 اور محمد یوسف اور شعیب ملک کے درمیان 6 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی۔