صحافی ارشد شریف کیلئے منعقدہ پی پی ایف کی تقریب میں ہنگامہ آرائی

صحافی ارشد شریف کیلئے منعقدہ پی پی ایف کی تقریب میں ہنگامہ آرائی
کیپشن: Riot in PPF function organized for journalist Arshad Sharif

ایک نیوز :آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے مقتول صحافی ارشد شریف کی یاد میں منقعدہ سیمینار  میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

یاد رہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر   پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار میں مقتول صحافی ارشد شریف کو ’پریس فریڈم ایوارڈ برائے 2023‘ سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی تقریب میں پی ٹی آئی صحافتی ونگ ، صحافی رضوان غلزئی، محسن اعجاز اور زبیر علی خان نے ارشدشریف کے مخالفین صحافیوں اور وفاقی وزیر تعلیم جاوید لطیف سٹیج پر بیٹھانے اور تقریرکیلئے مائیک دینےپر شور شرابا شروع کردیا۔

پی ٹی آئی صحافتی ونگ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ارشد شریف کو قتل کیاگیا۔ شہید ارشد شریف کامذاق بنانے والے  آج اس کے نام پر تقریریں کررہے ہیں ہم نہیں کرنے دیں گے۔

  پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی تقریب میں ہنگامی آرائی پر صحافی عمران ریاض معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

پی ایف یو جے کے صدر  افضل بٹ کاکہنا تھا کہ آزادی اظہار کی حمایت کرنیوالوں میں مخالف سوچ سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔