روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا

May 03, 2023 | 17:33 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 8 پیسے بڑھ کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندی کو پہنچ گئی۔۔فی تولہ سونا 1700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ۔۔۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے 50 پیسے کی قیمت پر برقرار رہا ۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔۔۔مزید جانتے ہیں کراچی سے نجیب نائچ کی اس رپورٹ میں

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 87 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,171 جبکہ کم ترین سطح 41,915 رہی ۔

مزیدخبریں