وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
کیپشن: A meeting between the Prime Minister and the Caretaker Chief Minister of Punjab, to discuss issues of mutual interest(file photo)

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صوبے میں گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ 

دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔