فرخ حبیب نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

May 03, 2023 | 16:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہونے کے باوجود 4 سال سے لندن میں مفرور ہے۔ 

تفصیلات کے  مریم نواز نےعدالت میں پیش نہ ہونےپرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پی ٹی آئی رہنما  فرخ حبیب نے مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔ فرخ حبیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوئے سب کو معلوم ہے پھر بھی پاکستان میں ہے۔ تمہارے انتقامی مقدموں اور حملوں کا دلیری سے سامنا کررہے ہیں۔ 

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کے والد نواز شریف بیماری کا جھوٹ بول کر سزا یافتہ ہونے کے باوجود 4 سال سے لندن میں مفرور ہے۔ مریم نواز جرت کرو اور اپنے بھگوڑے باپ کو پاکستان لاؤ۔

مزیدخبریں