ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہونے کے باوجود 4 سال سے لندن میں مفرور ہے۔
تفصیلات کے مریم نواز نےعدالت میں پیش نہ ہونےپرعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کو اڑے ہاتھوں لے لیا۔ فرخ حبیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوئے سب کو معلوم ہے پھر بھی پاکستان میں ہے۔ تمہارے انتقامی مقدموں اور حملوں کا دلیری سے سامنا کررہے ہیں۔
عمران خان قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوئے سب کو معلوم ہے پھر بھی پاکستان میں ہے تمہاری انتقامی مقدموں اور حملوں کا دلیری سے سامنا کررہا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 3, 2023
مریم صفدر کے والد نواز شریف بیماری کا جھوٹ بول کر سزا یافتہ ہونے کے باوجود 4 سال سے لندن میں مفرور ہے۔
جرت کرو اور اپنے بھگوڑے باپ کو پاکستان لاؤ pic.twitter.com/Sj1NrAdTwQ
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کے والد نواز شریف بیماری کا جھوٹ بول کر سزا یافتہ ہونے کے باوجود 4 سال سے لندن میں مفرور ہے۔ مریم نواز جرت کرو اور اپنے بھگوڑے باپ کو پاکستان لاؤ۔