ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شکیل روشن کو بلوچستان کا صوبائی صدر نامزد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ مسلم لیگ نے صوبائی صدارت کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ چودھری سرور، چوھری شافع حسین ،مصطفی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر شکیل روشن کا شمار مسلم لیگ کے نظریاتی رہنماوں میں کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شکیل روشن نے سیاسی سفر کا غاز ایم ایس ایف سے کیا , مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر رہے ۔ ڈاکٹر شکیل روشن پی ایچ ڈی سکالر، کئی تعلیمی اداروں کے بانی ہیں۔چودھری شجاعت حسین نے شکیل روشن کو پارٹی کو ازسر نو منظم کی ہدایت کر دی ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کے نظریاتی ورکروں کو اعتماد میں لیں،پاکستان دوست شخصیات کو پارٹی میں شامل کیا جائے ۔ڈاکٹر شکیل روشن کی نامزدگی سے پارٹی کو پڑھی لکھی قیادت ملے گی۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ پورے ملک میں پارٹی کو منظم اور فعال ، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔
مصطفی ملک نے کہا کہ بلوچستان کے تنظیمی ساتھی مخلص اور پارٹی کے وفادار ہیں، ڈاکٹر شکیل تمام راہنماں سے مشاورت یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر شکیل روشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پارٹی کا قلعہ بناوں گا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے قیادت کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔