عمران خان کو آرام کے مشورے پر مریم نواز کا طنزیہ تبصرہ

May 03, 2023 | 15:46 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کو آرام کا مشورہ دیے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔

شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نےکہا ہےکہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 'ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟'

مزیدخبریں