عدالت نے سابق وزیراعلی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

May 03, 2023 | 15:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی  مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست  پرجسٹس طارق سلیم شیخ نےسماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے معاونت کیلئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔عثمان بزدار  کے وکیل  بیرسٹر مومن ملک کا کہنا ہے کہ نگران حکومت سیاسی بنیادوں پر کیسز درج کررہی ہے،اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریوں میں پیش ہورہا ہوں۔گزشتہ روز انٹی کرپشن حکام نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیرسٹر مومن ملک نے موقف  اپنایا کہ خدشہ ہے کہ پولیس کسی وقت بھی گرفتار کر سکتی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے ضمانت اور شاملِ تفتیش ہونا چاہتا ہوں۔بیرسٹر مومن ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی انٹی کرپشن کو درج نامعلوم مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت درخواست گزار کی ضمانت منظور کرے اور گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں