2 شہروں کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

2 شہروں کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

پی این یان: خیبرپختونخوا کے دو شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پشاور اور ہنگو کے سیوریج کے پانی میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاوراور ہنگو کے سیوریج کے نمونے اپریل 2023 میں لیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور، ہنگو میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پائے والے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔پاکستان میں اب تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔گرمیوں کے آغاز میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس ملنا تشویشناک ہے۔خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کوششوں میں میں بہت بہتری کی ضرورت ہے۔