ایک نیوز :پانچ میچز سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بابر اعظم الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، قومی ٹیم کیویز کو 12 سال بعد سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گیا۔
???? T O S S A L E R T ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
New Zealand win the toss and decide to bowl first ???? #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/bSXiPKVovG
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Top of off-stump...BANG ????@iNaseemShah does the damage! #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/Zby0wpf3DG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
کیویز بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ول ینگ اور ٹام بلنڈل نے کیا، دونوں نےزبردست آغاز فراہم کیا اور شاہینوں کو بے بس کر کے رکھا، دونوں اوپنرز نے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔
16 اوورز میں ول ینگ بدقسمت ثابت ہوئے، اور 41 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، پہلے دو ون ڈے میچز میں مسلسل سنچری بنانے والے ڈیرل مچل 24 گیندوں پر 21 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، عبد اللہ شفیق نے کیچ تھاما۔
The bails go flying as @Wasim_Jnr makes a mess of the stumps! ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/KedCxXHx9D
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
26 ویں اوورز میں 128 کے مجموعی سکور پر ٹام بلنڈل بھی کریز چھوڑ گئے، محمد وسیم نے رن آؤٹ کیا، بیٹر نے 78 گیندوں پر 65 سکور کی باری کھیلی، مارک چیمپن کو نسیم شاہ نے شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔ وہ محض 13 رنز بنا سکے۔
ہینری نکولس کی اننگ کا خاتمہ آغا سلمان نے کیا، بیٹر صرف ایک سکور بنا سکے۔196 کے مجموعی سکور پر کپتان ٹام لیتھم 60 گیندوں پر 45 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر محمد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے۔ 45ویں اوورز میں ایڈم ملنے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کیوی ٹیم کو آٹھواں نقصان ہینری شپلے کی صورت میں اٹھانا پڑا، نسیم شاہ کی گیند پر بیٹر 6 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ایش سوڈھی 1 رن بنا کر شاہین شاہ کی یارکر گیند پر بولڈ ہو گئے۔
Series sealed ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
Victory achieved in the third ODI by 2️⃣6️⃣ runs as we extend the lead to 3️⃣-0️⃣ #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/cfgmbxQz7F
آخری وکٹ میٹ ہینری کی گیند جو رن آؤٹ ہوئے، میک کونچی 63 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 261 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، قومی ٹیم کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، محمد وسیم نے دو دو شکار کیے، ایک وکٹ آغا سلمان کے حصے میں آئی۔
اس طرح پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو 12 سال بعد سیریز ہرانے میں کامیاب ہو گئی، آخری بار مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے کیوی ٹیم کو شکست دی تھی، پاکستان کو نمبر ون ٹیم بننے کے لیے محض دو جیت درکار ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے آخری 8 سیریز میں چھٹی سیریز جیتی ہے۔
پاکستانی بیٹنگ
اس سے قبل پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز مسلسل تین سنچری بنانے والے فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ اس دوران دونوں بیٹرز نے چند خوبصورت شارٹس کھیلے، تاہم 9 ویں اوورز میں 37 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 26 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس دوران امام الحق نے قومی ٹیم کے کپتان نے سکور کو آگے بڑھایا، اس دوران حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا، اس دوران امام الحق نے 16 ویں نصف سنچری مکمل کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان نے 25 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کے دوران بطور بیٹنگ 9 ویں سنچری شراکت داری بنی۔ اس شراکت داری کا اختتام میٹ ہینری نے کیا، جنہوں نے بابر اعظم کو 54سکور پر بولڈ کر دیا، کپتان نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اس کے بعد قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عبد اللہ شفیق مسلسل دوسری مرتبہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، اور 19 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق بدقسمت ثابت ہوئے اور سنچری مکمل نہ کر سکے ، 90 رنز بنا کر ایڈم ملنےکی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
محمد رضوان اور آغا سلمان نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 48 گیندوں پر 54 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ میٹ ہینری نے کیا، آغا سلمان 31 سکور بنا کر چلتے بنے۔ محمد رضوان 34 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ملنے کا شکار بن گئے۔
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 287 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، میٹ ہینری نے 3 جبکہ ایڈم ملنے نے دو شکار کیے۔