ایک نیوز:سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ریکارڈ سمیت 11 مئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت سندھ اور پنجاب میں مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت سندھ اور پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمات کالعدم قرار دیے جائیں۔
جسٹس عمرسیال نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈا پور کو کس مقدمے میں جیل میں رکھا گیا ہے، پولیس اور محکمہ داخلہ کو وجوہات تو بتانا ہوں گی، علی امین گنڈا پورکےخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟۔
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ریکارڈ سمیت 11 مئی کو طلب کرلیا۔