ایک نیوز: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل فخر زمان دسویں نمبر پر تھے اور دوسرے ون ڈے میچ کے بعد ان کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں سنچری اسکور کی ہے۔ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقاکے روسی وندر ڈوسن کی تیسری پوزیشن ہے۔
ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پربرقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔