ایک نیوز: پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کوڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے.
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
ڈٓاکٹرز کے مطابق عدالت پیشیوں میں دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہوئی ہے، عمران خان ٹانگ پر وزن احتیاط سے رکھیں ابھی انہیں ٹانگ سے متعلق احتیاط کرنا ہوگی۔ ڈاکٹرز نےعمران خان کو کم چلنے پھرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عمران خان کی ٹانگ کا معائنہ میڈیکل ٹیم جلد ایک بار پھر کرے گی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ سوجن بڑھے گی تو انفیکشن کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ رات ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم ہسپتال گئے تھے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ کا معائنہ کیا تھا۔ہسپتال میں چیک اپ کے بعد عمران خان واپس اپنی رہائش گاہ آگئے تھے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا اس لیےعمران خان کو غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں ۔
ڈاکٹر افتخار درانی کا کہنا ہے کہ کل لاہور ہائی کورٹ میں دھکم پیل ہونے کی پاداش میں خان صاحب کی زخمی ٹانگ کو نقصان پہنچا ہے۔ہم بار باد حکام سے سیکیورٹی کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔سب سازشیں عیاں ہیں انکا مقصد عمران خان کو نقصان پہنچانا اور رستے سے ہٹانا ہے،چاہے اس کہ لئے کوئی بھی طریقہ اپنایا جائے۔