دودھ 200روپےفی لٹر،دہی 230روپے کلوفروخت

دودھ 200روپےفی لٹر،دہی 230روپے کلوفروخت
کیپشن: دودھ 200روپےفی لٹر،دہی 230روپے کلوفروخت

ایک نیوز: گوجرانوالہ میں ایک لیٹر دودھ 200روپے کا ہوگیا،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،گوالوں نے دودھ کی قیمتوں میں 20سے30 روپے تک اضافہ کر دیا،ایک کلو دودھ کی قیمت 180 کی بجائے 200 روپے فی کلو ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں ایک کلو دہی 220 سے 230 روپے کا فروخت ہونے لگا،انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظرآرہی ہے۔شہریوں کو  دودھ کی بڑھتی قیمتوں سے پریشانی کاسامنا ہے اور انکا کہنا ہے کہ دودھ فروش اور گوالےمن مانے ریٹ وصول کررہےہیں لیکن دودھ پھربھی خالص نہیں ہوتا،مہنگائی اس قدرزیادہ ہے کہ اب غریب آدمی اپنے بچوں کادودھ بھی پورا نہیں کرسکتا۔

شہریوں سے ضلعی انتظامیہ سے سرکاری ریٹ پردودھ فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔