اومان سے کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کا شبہ، آئیسولیشن وارڈ منتقل

اومان سے کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کا شبہ، آئیسولیشن وارڈ منتقل
کیپشن: Suspected of monkeypox in a passenger who came to Karachi from Oman, transferred to isolation ward(file photo)

ایک نیوز: پاکستان میں منکی پاکس وائرس کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اومان سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر میں مبینہ طور پر منکی پاکس وائرس کا شبہ پایا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مشتبہ مسافر کی شناخت میرمحمد جمالی کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔