ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تنقید کے نشتر چلا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ عدت کیا ہوتی ہے اور مرشد کیا ہوتا ہے؟ آپ کو دونوں کا پتہ ہے۔ فارن ایجنٹ کا بیان سُن کر ازخود منہ سے اللہ معافی نکل آتا ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ بشری بی بی نے شاپنگ اور ہیروں کے لئے فرح گوگی رکھی ہوئی تھی۔ بشری بی بی نے کمال کی شاپنگ توشہ خانہ سے کی اور کسی کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کمرے میں رہ کر پانچ کیرٹ کی انگوٹھی مل گئی ، اربوں کی زمینیں اور ہیروں کے ہار مل گئے ، باہر کیوں جاتی؟
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی کی زندگی کا مقصد جادو ٹونا، ہیرے جواہرات زمینیں بٹورنا ہے۔ بشریٰ بی بی کی زندگی کا مقصد سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنا ہے۔ بشریٰ بی بی سارا دن کمرے میں بیٹھ کر سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرواتی رہتی ہیں۔