چشتیاں: آوراہ کتوں نے چرواہے کی 16 بکریوں کو چیر پھاڑ دیا

چشتیاں: آوراہ کتوں نے چرواہے کی 16 بکریوں کو چیر پھاڑ دیا

ایک نیوز: آوراہ خونخوار کتوں نے چشیتاں میں  غریب چرواہے کی 16 بکریوں کو چیر پھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آوراہ خونخوار کتوں نے غریب چرواہے کی 16 بکریوں کو چیر پھاڑ دیا ۔میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کے باعث نواحی گاؤں 50 فتح میں خونخوار کتوں نے پالتو جانوروں پر حملہ کردیا،  کتوں کا جھنڈ زمیندار غلام اختر کے احاطہ مویشیاں میں داخل ہو گئے۔

 کتوں نے لاکھوں روپے مالیت کی 15 بکریوں کو چیر  پھاڑ دیا،پالتو جانوروں کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ متاثرہ زمیندار کی جانب سے حکومت سے مالی امداد اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔