ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی آج برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج برطانیہ روانہ ہونگے۔ شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ اور کثیر جہتی رشتوں میں پیوست ہیں جو کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
Leaving for the UK today to represent Pakistan at the the coronation ceremony of His Majesty King Charles III. The UK-Pakistan relations are rooted in shared history & multifaceted bonds that have grown stronger over the decades. The British monarch & the royal family have been…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2023
وزیر اعظم نے لکھا کہ برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں۔ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ طور پر مشغول ہونے کے موقع کا بھی استعمال کروں گا۔ شہباز شریف تین روز برطانیہ میں قیام کریں گے اور اپنے قیام کے دوران شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے