ایک نیوز: سعودی عرب میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے والےاسٹارفٹ بالر کو اس غیرمجازدورے پردو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کلب کی جانب سے معطل کیے جانے والے میسی اس دوران پ 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ میسی معطلی کے دوران نہ تو ٹریننگ کرسکیں گے اور نہ ہی اس دوران انہیں کسی قسم کے معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔
میسی کو ہوم گراؤنڈ پر لورینٹ کے خلاف 3-1 سے شکست کے بعد ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنی تھی لیکن وہ سعودی عرب روانہ ہوگئے جس کے بعد ان کی معطلی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ میسی21 مئی کو Auxerre کے خلاف میچ میں ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔
لیونل میسی سعودی عرب سے واپسی پر اپنے پی ایس جی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور 3 جون کو سیزن ختم ہونے تک کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس معطی پر میسی کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا ہے۔
لیونل میسی نے گزشتہ سال سعودی حکام کے ساتھ 25 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ وہ سعودی عرب کے سیاحتی سفیر بن سکیں۔میسی اپنے معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے پیرس سینٹ جرمین کے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے میسی نے دوستوں کے ہمراہ جدہ میں ایک سالانہ تہوارمیں بھی شرکت کی تھی۔