بریکنگ نیوز!مرغی کا گوشت600روپے کے قریب پہنچ گیا

May 03, 2023 | 10:49 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مرغی کا گوشت 15روپے مزید مہنگا ہو گیا،فی کلو سرکاری قیمت 594روپے کلو ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ہے،مرغی کا گوشت 15روپے مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594روپے کلو مقررکر دی گئی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 388 روپے ،پرچون ریٹ 396 روپے کلو مقررکر دیاگیا،فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں2روپے فی درجن اضافہ ہو گیا،فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 278 روپے فی درجن مقررکردی گئی،انڈوں کی پیٹی 8220 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں