عوام کیلئےدووقت کی روٹی مشکل،20 کلو آٹےکاتھیلا 100 روپےمہنگا

May 03, 2023 | 10:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، پنجاب میں 20 کلو والے آٹے کا تھیلا 100 روپے مزید مہنگاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز کاکہناہے کہ نجی گندم کی قیمت 5400 روپے فی من تک پہنچنے کے سبب آٹا قیمت بڑھائی گئی ،20 کلو آٹا تھیلا کی موجودہ قیمت 2550 روپے سے بڑھا کر 2650 روپے مقررکردی گئی،15 کلو آٹا تھیلا قیمت 1925 سے بڑھ کر 2 ہزار روپے مقررکردی گئی جبکہ 10 کلو تھیلا کی قیمت 1280 سے بڑھ کر 1330 روپے مقرر کردی گئی ،میدہ فائن کی 80 کلو بوری کی قیمت میں بھی 500 تا 1 ہزار روپے اضافہ کردیاگیا۔

چکی مالکان نے بھی گندم کی بڑھتی قیمتوں کے سبب دیسی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا،لاہور میں فلور ملز کو فروخت کی جانیوالی گندم گندم کی قیمت 4400 روپے فی من ہو گئی ،راولپنڈی میں نجی گندم کی قیمت 5400 روپے فی من سے تجاوز کی گئی ،گندم آٹا بلند قیمتوں کی وجہ سرکاری پابندیوں کے سبب گندم کی دستیابی میں شدید کمی ہے ۔

مزیدخبریں