ایک نیوز: بہاولپور میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی پھر زیادتی کرنےکی کوشش کرتی رہیں۔
نوجوان نے الزام عائد کیا ہےکہ دونوں خواتین نےگینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔نوجوان نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنےکے بہانے اپنےگروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنےکی کوشش کی گئی۔
پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔