ایک نیوز: ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بھرتیاں قواعد و ضوابط کے تحت کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سامنے معذرت نامہ پیش کرنے والوں کو جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نےاپنے دفاترکے لیے کوئی نجی اراضی نہیں خریدی، اوچھے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔