ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی،ملک نے اتنی بڑی معاشی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے،اس ملک نے اتنی بڑی معاشی تباہی کبھی نہیں دیکھی ۔
اپریل کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی شرح کا مہینہ تھا۔ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا۔۔۔۔جی 3 گنا ۔۔۔بڑھ چکی ہے۔ اتنی بڑی معاشی تباہی اس ملک نے کبھی نہیں دیکھی
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 3, 2023
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ ایک گھریلو خاتون جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ان پر الزام تراشی سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان پر ایک سال بعد بھی کوئی غیر قانونی کام کرنے کی ایک بھی مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ جس طرح عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا کہ کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع۔اسدعمر نے کہاکہ بیانیہ شروع کرنے والے کردار بھی وہی اور لگتا ہے منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی.
جس طرح عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا کہ کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع۔ بیانیہ شروع کرنے والے کردار بھی وہی اور لگتا ہے منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی #StandwithMuradSaeed
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 3, 2023