ایک نیوز: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ان کا فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر گوجرانوالہ میں تھانہ اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہو گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا۔اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا اور ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہو گئے۔
بریکنگ نیوز! پرویز الہٰی کا مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہوگیا#PervaizElahi #anticorruption pic.twitter.com/Vd5Kd0P3yu
— AIK News News (@pnnnewspk) May 3, 2023
دریں اثناسہیل اصغر کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاون میں فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،سہیل اصغر اعوان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن اور گوجرانوالہ پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اینٹی کرپشن پنجاب اور گوجرانوالہ پولیس کی ملزم سہیل اصغر اعوان کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔
انکوائری میں ملزم سہیل اصغر کے فرار ہونے میں اینٹی کرپشن کا کوئی افسر یا آفیشل ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ملزم سہیل اصغر کو رات طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لے جا رہے تھے مگر وہ موقع پا کر حراست سے فرار ہو گیا۔