ایک نیوز: امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اندرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کا انتباہ جاری کیا تھا اس کے بعد ہی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 چار ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پر آگیا ہے۔
برطانوی برینٹ چار ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی ہے۔