توشہ خانہ فوجداری کارروائی سےمتعلق کیس بغیر کارروائی کےملتوی

توشہ خانہ فوجداری کارروائی سےمتعلق کیس بغیر کارروائی کےملتوی
کیپشن: توشہ خانہ فوجداری کارروائی سےمتعلق کیس بغیر کارروائی کےملتوی

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔

خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ،عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظورکرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی تعطیل کے باعث سماعت نہ ہوسکی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پہلی بار کیس کی سماعت کرنا تھی۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کردی تھی۔