پاکستان اور نیوزی لینڈ آج کراچی میں مدمقابل ہونگے

May 03, 2023 | 09:41 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت 289 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے337 رنز کا ہدف فخر زمان کی شاندار 180 کی اننگز کی بدولت صرف تین وکٹ پر پورا کر کے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے پہلے2 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے، سیریز کا تیسرا میچ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے کراچی میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں