ایک نیوز: منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہبازنے حاضری معافی کی درخواست دائرکردی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کررہے ہیں،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی۔
درخواست کے متن میں کہا گیاہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث بیڈریسٹ پر ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔