کراچی:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 2 خواتین سمیت 9 افرادگرفتار

کراچی:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 2 خواتین سمیت 9 افرادگرفتار
کیپشن: کراچی:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 2 خواتین سمیت 9 افرادگرفتار

ایک نیوز: کراچی میں پولیس نے تین ہٹی اور لیاقت آباد پل کے نیچے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 2 خواتین سمیت 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تین ہٹی پل اور لیاقت آباد پل کے نیچے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو پکڑا گیا جنہیں نوری آباد میں ایدھی کے بحالی مرکز منتقل کردیا گیا۔اعلیٰ افسران نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو معطل کردیا۔