ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد میں درج 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
عمران خان لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کی پیشی کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔