ایک نیوز: سعودی عرب کے سیاحتی علاقے میں سیاحت کے حوالے سے بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے علاقے العلا کا شمار تاریخی اور ثقافتی علاقوں میں ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ العلا میں سکائی فیسٹیول منعقد ہوا ۔جس میں رنگا رنگ غباروں نے العلا کی فضا کو رنگین بنادیا ۔
سیاحوں نے سکائی فیسٹول کو بے حد پسند کیا ہے ۔ بلندی پر اڑنے والے ان غباروں نے چٹانوں کے نقوش، آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کے جمالیاتی حسن کو دو چند کردیا ہے۔
رنگا رنگ غبارے 2023 کے العلا اسکائی فیسٹیول کے دوران دلکش قدرتی خطوں اور شاندار تاریخی مقامات کے خوبصورت ترین مناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
فیسٹول میں ساٹھ غبارؤں نے حصہ لیا جن پر مختلف قسم کے نقش و نگار تھے ۔ العلا فیسٹول تیرہ مئی تک جاری رہے گا ۔
سعودی عرب میں سیاحت ایک قدم اور آگے
May 03, 2023 | 06:52 AM