سلیم ملک نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریف کردی

سلیم ملک نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریف کردی
کیپشن: Salim Malik praised Babar Azam's captaincy

ایک نیوز:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کردی۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سلیم ملک کاکہناتھاکہ بابر اعظم ابھی نوجوان ہیں، کپتانی ایسی چیز ہے جو ایک دن میں نہیں آتی، وقت لگتا ہے، بابر اعظم پاکستان کا بڑا نام ہے انہیں پورا موقع دینا چاہیے، اگر پاکستان کی اچھی ٹیم بنانی ہے تو اسے موقع دینا ہوگا، اگر کہیں غلطیاں ہوتی ہیں تو تنقید کے بجائے اس کی اصلاح کی جائے۔
سابق کپتان کامزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پنڈی کی بیٹنگ وکٹ تھی، مگر پاکستان اچھا کھیلا، فخرزمان نے بہت اچھی اننگز کھیلی، ہمیشہ کہتا ہوں فخر زمان کو ریگولر بنیادوں پر پلیئنگ الیون کا حصہ ہوناچاہیے، ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اللہ کرے کہ ہم ورلڈکپ جیت جائیں۔

سلیم ملک کاکہناتھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے میچز مشکل میچ ہوں گے، کراچی کی پچ پر بڑا اسکور نہیں ہو گا،وہاں پر اسپنرز کا بڑا رول ہوگا، جس ٹیم کی اسپن باؤلنگ اچھی ہوگی انہیں ایڈوانٹیج ہو گا۔ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ، کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا۔