ایک نیوز:بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے4 روز قبل بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کاکہناہےکہ مشتبہ شخص کو بکنگھم پیلس کے میدان میں بارود پھینکنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرول دھماکا بھی ہوا ہے۔
بکنگھم پیلس کے ترجمان کاکہناہےکہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے وقت بادشاہ اور ملکہ پیلس میں موجود نہیں تھے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق بکنگھم پیلس کےترجمان نے واقعہ پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے اسے پولیس کا معاملہ قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے عینی شاہد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا اور لوگوں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ وہ بادشاہ کو قتل کردے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعہ کو دہشتگردی نہیں ذہنی بیماری کے طور پر لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب6 مئی کو روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔تقریب میں2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔