ایک نیوز:بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑاکی بھارتی سیاستدان راگھؤ چڈا سے منگنی کی تقریب13 مئی کو نیو دہلی میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھؤ چڈا نے اپنے تعلق کے متعلق اب تک زبان نہیں کھولی ہے اور منگنی کی تقریب تک ان دونوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبرکو اداکارہ کے ترجمان نے کنفرم کیا ہے اور دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی تھیں۔
منگنی کی خبروں کو تقویت اس وقت بھی ملی جب اداکارہ کے ساتھی ہارڈی ساندھو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ بالآخر ہونے جارہا ہے اور میری پرینیتی کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔
دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑا نے بھی ٹویٹر پر جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں کو محبت، خوشی اور ساتھ نصیب ہو۔
شوبز ورک کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا بھارتی اداکار دلجیت دوسانچ کے ساتھ نئی فلم ’چمکیلا‘ کیلئے تیاری کررہی ہیں۔