شاہ رخ اورسلمان ٹائیگر3کی شوٹنگ کی تیاریوں میں مصروف

شاہ رخ اورسلمان ٹائیگر3کی شوٹنگ کی تیاریوں میں مصروف
کیپشن: Shah Rukh and Salman are busy in the preparations for the shooting of Tiger 3

ایک نیوز:بالی وڈسٹارزسلمان اورشاہ رخ خان 8 مئی کو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3کی عکس بندی کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق بالی وڈسے مداحوں کیلئے اچھی خبرآگئی ہےکہ جیسے پٹھان فلم میں سلمان خان خصوصی طور پر فلمی مناظر میں دکھائی دیئے تھے۔ اب اسی طرح سلمان خان کی سب سے زیادہ بے چینی سے انتظار کی جانے والی فلم ٹائیگر3 میں شاہ رخ بھی شریک ہونگے ۔ اس سلسلے میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ 8 مئی کو فلم کی شوٹنگ کریں گے۔
یہ بھی کہاجارہاہے کہ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کیلئے شاہ رخ لگ بھگ ایک ہفتے کیلئے فلم کی عکس بندی میں مصروف ہونگے۔
ٹائیگر3کےہدایتکارمنیش شرماہیں، جبکہ اس فلم کو بیک وقت تین زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا ۔ اس فلم میں عمران ہاشمی اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔