میٹ گالامیں عالیہ بھٹ کی موتیوں بھرےلباس میں انٹری

May 03, 2023 | 04:04 AM

ایک نیوز:میٹ گالامیں بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ کی موتیوں بھرےلباس میں انٹری نے سب کوحیران کردیا۔
تفصیلات کےمطابق میٹ گالا فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو کہ ہر سال مئی کے مہینے میں آنے والے پہلے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نےمیٹ گالامیں سفیدموتیوں سے بھرے لباس میں ڈیبیوکیا۔ ان کے لباس میں استعمال ہونے والے موتی بھارت میں تیار کیے گئے ہیں۔ اس لباس میں ایک لاکھ سے زیادہ موتیوں کا جڑاو کیا گیا ہے۔ جس کو زیب تن کرکے انہیں بے حد خوشی ہوئی۔
 اداکارہ نے سفید رنگ کا میکسی نما گاؤن زیب تن کیا۔ اس لک کو عالیہ نے انتہائی سادگی کے ساتھ کیری کیا۔ پربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ اس لباس کے حوالے سے اداکارہ خود بھی کافی خوش دکھائی دیں ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ ایک لڑکی کبھی بھی اس سے زیادہ موتیوں کا استعمال نہیں کرسکتی۔


عالیہ بھٹ نے اس ڈریس کے ساتھ لک کو مکمل کرنے کیلئے موتیوں کی بو bow کو بالوں میں بھی سجایا گیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ڈریس کے حوالے سے لکھا کہ ہمیشہ سے ہی Chanel برائیڈز کے عروسی پیراہن نے انہیں گرویدہ کیا۔ ساتھ ہی عالیہ نے اپنی لک کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے 1992 کی سپر ماڈل Claudia Schiffer کی چینل برائیڈ لک سے متاثر ہے۔

مزیدخبریں