فیصل آباد:ڈمپرنے موٹرسائیکل کوکچل ڈالا،شوہرجاں بحق اوربیوی زخمی

فیصل آباد:ڈمپرنے موٹرسائیکل کوکچل ڈالا،1جاں بحق
کیپشن: Faisalabad: Dumper overturned motorcycle, 1 killed

ایک نیوز:فیصل آبادکےعلاقےنشاط آبادمیں ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل ڈالا، حادثے میں شوہرجاں بحق اوربیوی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آبادکےعلاقے نشاط آبادمیں تیزرفتارڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا،حادثےکےنتیجےمیں میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شوہردم توڑگیا۔
ریسکیوذرائع کاکہناہےکہ حادثے میں زخمی افرادکوہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ آدمی راستےمیں دم توڑگیااورخاتون ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ حادثےکےبعدڈمپرکاڈرائیوررات کے اندھیرےکافائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا،ڈمپرکوقبضے میں لےکرضروری کارروائی کاآغازکردگیاہے۔