وفاق نے نگراں حکومت کے پی کومرادسعیدکی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا

May 03, 2023 | 02:19 AM

ایک نیوز:وفاق نے نگراں حکومت خیبرپختونخواکوسابق وفاقی وزیرمرادسعیدکی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا۔
تفصیلات کےمطابق علی امین گنڈاپورکے بعدپی ٹی آئی کے سینئررہنمامرادسعیدبھی حکومت کے نشانےپرآگئے۔ وفاقی حکومت نے سابق وزیرکی گرفتاری کاٹاسک نگراں خیبرپختونخواحکومت کودیدیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وفاق نے کے پی نگراں حکومت کومرادسعیدکےخلاف احکامات جاری کردیے،وفاق نے نگراں حکومت کوہرصورت میں رہنماپی ٹی آئی کوگرفتارکرنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سابق وزیرملک میں جہاں بھی ہوں گرفتارکریں،کےپی حکومت کورہنماپی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاؤن کے سخت احکامات ہیں۔

مزیدخبریں