میٹ گالا کا میلہ لال بیگ نے ریڈ کارپٹ پر آکر لوٹ لیا

میٹ گالا کا میلہ لال بیگ نے ریڈ کارپٹ پر آکر لوٹ لیا
کیپشن: The red bag stole the show at the Met Gala

ایک نیوز: 2023 کے میٹ گالا ریڈ کارپٹ کا میلہ ایک ایسے جاندار نے لوٹ لیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک لال بیگ تھا۔


میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہونے کے باعث فوٹوگرافر بیزار بیٹھے تھے جس دوران لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔ ایک فوٹوگرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کرکے ویڈیو بنا لی جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔

 البتہ ریحانہ کی آمد کے بعد لوگوں کی توجہ لال بیگ سے ہٹ گئی تھی۔

بعد ازاں اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا۔

اس لال بیگ پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی پرمزاح تبصرے بھی کیے گئے۔