پنجاب کے 10 اضلاع میں اعتکاف کی اجازت

May 03, 2021 | 21:22 PM

admin
لاہور رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں فرزنداسلام کورونا وبا کے ایس او پیز کے تحت اعتکاف میں بیٹھ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث صرف 10 اضلاع میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال ، بہاولپور، گجرات، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹک، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، اور جھنگ میں بھی اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ پنجاب کے باقی 26 اضلاع میں حکومت کی جانب سے اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔



دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام محدود پیمانے پر ہو رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز میں بستر، چادر، پردے اور برتن گھروں سے لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی نے ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والے افراد کسی دوسرے فرد کی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں تین فٹ کا فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے اندر اجتماعی سحری اور افطار نہ کریں۔

مزیدخبریں