سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین نے حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تفتیش سےنہیں ڈرتا،انصاف ہوناچاہیے۔میراکیس کریمنل نہیں، نہ ہی اس میں ایف آئی اےکاکوئی کردارہے۔ وزیراعظم سےمیرےدوستوں کی ملاقات ہوئی تھی، سب کومعلوم ہےجوکیسزہورہےہیں اس کی بنیادکچھ اورہے، اپنی پارٹی میں بہت سےلوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت ہماراکسی کےساتھ رابطہ نہیں، شاہ محمودقریشی کےبیان پرکچھ نہیں کہناچاہتا۔
عدالت پیشی سے پہلے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء ماڈل ٹاون میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مشاورت کرتے رہے جس میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد ، مبین عالم انور ، خواجہ شیراز ، غلام لالی اور سمیع گیلانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔